اتوار اور پیر سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا ، محکمہ موسمیات

اتوار اور پیر سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار اور پیر سے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق بارشوں کا حالیہ سلسلہ اسلام آباد، پنجاب ، خیبرپختونخوا ،کشمیر میں شدید بارشیں دینے کے بعد اب کمزور پڑ گیا ہے اور ایک روز کے وقفے کے بعد مون سون کا نیا سلسلہ سندھ اور بلوچستان جبکہ تین روز بعد ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ہفتے اور بدھ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہو نگی اس دوران زیریں سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب اور کشمیر میں دوبارہ موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 103ملی میٹر، منڈی بہاﺅ الدین78، مری27 ، اوکاڑہ 23، پشاور 44، مالم جبہ 33 اور مظفر آباد میں 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری حالیہ بارشوں سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے اور دو روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔

شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے قریبی واقع آبادی کو شدید نقصان پہنچا شدید بارشوں کے باعث پہاڑوں پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پتھر گرنے سے متعدد سڑکیں بند ہوگئی۔دریائے نیلم اور جہلم کے اطراف کی آبادیوں کو فلڈ کی وارننگ جاری کی گئی ۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی مظفرآباد اور گرد نواح میں شدید بارش کے بعد برساتی پانی گھروں اور سرکاری عمارتوں میں داخل ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں