نرسنگ کونسل نے 3 سالہ نرسنگ ڈپلومہ ختم کر دیا

نرسنگ کونسل نے 3 سالہ نرسنگ ڈپلومہ ختم کر دیا

لاہور: نرسنگ کونسل کی جانب سے پنجاب کے نرسنگ انسٹیٹوٹس میں تین سالہ نرسنگ ڈپلومہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تین سالہ نرسنگ ڈپلومہ میں رجسٹریشن 2019ء سے ختم کر دی جائے گی جبکہ رجسٹرڈ اداروں کو صرف چار سالہ بی ایس آنرز پروگرام جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔نرسنگ ایجوکیشن میں کونسل کی جانب سے ضروری اصلاحات کی گئی ہیں جس کے تحت طے پایا ہے کہ آئندہ رجسٹرڈ نرسنگ چار سالہ بی ایس آنرز ڈگری ہی کر سکیں گی جبکہ دیگر ڈپلومہ جات کی ڈگریاں ختم کر دی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں دو ہزار سے زائد تین سالہ ڈپلومہ ہولڈرز نرسز کی انڈکشن کی جاتی ہے۔

نرسنگ کونسل نے تمام اداروں کو پاپند بنایا ہے کہ وہ اس نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل پیرا ہوں جبکہ طالبات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تین سالہ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے سے گریز کریں۔ کونسل کے مطابق 2019ء کے بعد اگر کوئی طالبہ اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہو گی تو کونسل پر اس کی ذمہ داری عائد نہیں ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں