قطر کے پا س صرف دو آپشن رہ گئے:متحدہ عرب امارات

قطر کے پا س صرف دو آپشن رہ گئے:متحدہ عرب امارات

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ قطر کو اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہییں کیونکہ اس نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ دو سمجھوتے کیے تھے لیکن اس نے ان دونوں میں کسی ایک کی بھی پاسداری نہیں کی ہے۔

انھوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ان سمجھوتوں کی پاسداری کرنی چاہیے جن پر ا س نے امریکا اور اپنے خلیجی ہمسایوں کے ساتھ مل کر دستخط کیے تھے۔

انھوں نے خلیجی عرب ممالک کےاس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یک سو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قطر کے پاس دو ہی آپشن رہ گئے ہیں: وہ یا تو دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی طرف داری کرے یا پھر دوسری جانب ہوجائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔