سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے: سعید غنی

سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے: سعید غنی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کوئی پولیس اہلکار پولنگ بوتھ میں نہیں تھا بلکہ ہر پولنگ بوتھ کے اندر رینجرز اہلکار موجود تھے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ دو لوگ پکڑے گئے ہیں مگر ان کے پاس نہ تو بیلٹ پیپرز تھے اور نہ ہی مہریں ملی جس کے بعد دونوں افراد کو شام میں چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا جبکہ میری پوری انتخابی مہم میں صرف ایک جلسے میں خورشید شاہ واحد ایم این اے تھے جو آئے تھے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن 17 جولائی تک معطل کر دیا تھا۔  واضح رہے پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی نے متحدہ قومی موومنٹ کے کامران ٹیسوری کو شکست دیکر میدان مار لیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں