مہنگی ترین ایئر لائن کے جہاز میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

مہنگی ترین ایئر لائن کے جہاز میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

نیویارک: جہاز کا سفر انتہائی مہنگا ہوتا ہے اوریہی وجہ ہے کہ مسافر ائیر لائنوں سے اعلیٰ ترین معیار اور کار کردگی کی توقع کرتے ہیں مگر ایک امریکی ائیر لائن کا یہ حال نکلا کہ جہاز میں بچھو نکل آیا جس نے ایک خاتون مسافر کو ڈس بھی لیا۔ لاس اینجلس سے پورٹ لینڈ جانے کے لیے الاسکا ائیر لائنز کا طیارہ رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا کہ اچانک شور برپا ہو گیا ۔ مسافریہ دیکھ کہ دہشت زدہ رہ گئے کہ ایک خوفناک کالا بچھو ایک خاتون مسافر کے جسم سے چمٹا ہواتھا۔

عملے کے ایک رکن نے آگے بڑھ کر بچھو کو کھنچ کر خاتون کے جسم سے علیحدہ کیا مگر اس کا ڈنک خاتون کے جسم میں ہی رہ گیا ۔ طیارے کو فوری طور پر واپس لایا گیا اور خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اتارلیا گیا۔