ترکی: بغاوت کے بعد 000 50 افراد گرفتار

ترکی: بغاوت کے بعد 000 50 افراد گرفتار

انقرہ: ترکی کی وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے اب تک 50 ہزار 510 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

وزارت انصاف نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت سے متعلق تحقیقات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں جن کی رو سے بغاوت میں ملوث ہونے کے شبے میں 169 جرنیلوں، 7098 کرنلوں اور  نیچے درجے کے فوجیوں،  8815  پولیس اہلکاروں،  24 گورنروں،  73 ڈپٹی گورنروں، 116 ڈسٹرکٹ گورنروں اور  31784 مشتبہ افراد سمیت 50  ہزار   510   افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

169 ہزار 13 مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔3046 فوجیوں ،5024 پولیس اہلکاروں ،27 ڈپٹی گورنروں اور 39 ہزار 41 مشتبہ افراد سمیت 48 ہزار 439افراد کے خلاف تحقیقات کے دائرے میں عدالتی کنٹرول کا فیصلہ کیا گیا ۔43 ہزار 404 افراد کو رہا کر دیا گیا ۔

ابھی تک 152 فوجیوں ،392 پولیس اہلکاروں ، 3 ڈپٹی گورنروں ،9 ضلعی گورنروں ،7266مشتبہ افراد سمیت 8087 افراد کی گرفتاری کے احکامات موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں