ٹوٹل سے معاہدہ امریکیوں کی شکست ہے: ایرانی نائب صدر

ٹوٹل سے معاہدہ امریکیوں کی شکست ہے: ایرانی نائب صدر

تہران: ایران کے سینئر  نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ ٹوٹل کمپنی کے ساتھ معاہدہ پابندیوں کے خاتمے اور امریکیوں کی شکست کی علامت ہے۔

ایران کے سینئر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے قومی بینک میوزیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکہا کہ امریکا نے ایران پر پابندی لگانے کے ضمن میں کہا تھا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایران کی تیل کی صنعت میں 20 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور ٹوٹل کمپنی کے مابین معاہدہ پابندیوں کے خاتمے اور امریکیوں کی شکست کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ 3 جولائی کو ایران اور ٹوٹل کمپنی کے درمیان تہران میں چار ارب ڈالر سے زائدکے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

مصنف کے بارے میں