ایران میں ایک سال کے دوران 28 ہزار افراد کوبیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا

ایران میں ایک سال کے دوران 28 ہزار افراد کوبیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا

تہران: ایرانی رجیم کی جانب سے اپنے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران 28 ہزار افراد کو بیرون ملک سفر سے روکا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر جنرل محمد جعفر منتظری نے ایک بیان میں بتایا کہ عدلیہ نے گذشتہ ایک سال کے دوران اشتہاریوں کو بیرون ملک فرارہونے سے روکنے کے لیے 27 ہزار 820 افراد کو سفری دستاویزات جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالتوں کی طرف سے تجارتی پابندیوں کے شکار9 ہزار 173 افراد کے ساتھ تجارتی لین دین پر پابندی عائد کی گئی۔اگرچہ ایرانی پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کے بیرون ملک سفر پرپابندی کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں تاہم بیان میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سفر سے روکے گئے بیشتر افراد بینکوں سے حاصل کردہ قرض کے نا دہندہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں