پارلیمانی پارٹی کے اہم ترین اجلاس سے چودھری نثار غیر حاضر

پارلیمانی پارٹی کے اہم ترین اجلاس سے چودھری نثار غیر حاضر

اسلام آباد: ایک طرف مسلم لیگ ن کی پوری پارلیمانی پارٹی اور دوسری جانب چوہدری نثار کی غیر حاضری، انگلیاں پھر اٹھنے لگیں، سوالات پھر جنم لینے لگے۔

موجودہ سیاسی منظر نامےپر گزشتہ روز ہلکی سی جھلک دکھانے والے وزیرداخلہ چودھری نثار  آج پھر غائب ہوگئے،  وزیر اعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چودھری نثار غیر حاضر   رہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کےسامنے سے گزر ے ضرور لیکن اجلاس میں شامل ہونے کی بجائے  پنجاب ہاؤس چلے گئے.

دوریوں کی وجہ کیا ہے، ناراضگی ،مصروفیت یا کچھ اور ۔ چودھری نثار وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے سے گزر کر ،پنجاب ہاؤس چلے گئے  جبکہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے اندر مسلم لیگ ن کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری تھا۔اہم ترین اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار کی غیر حاضری سے پھر  چہ مگوئیاں شرو ع ہوگئیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کے جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے پارٹی پا لیسی پر تحفظا ت ہیں، انہوں نے گزشتہ رو زوفاقی کا بینہ کے اجلا س میں بھی الگ موقف اختیار کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں