بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہے: آرمی چیف

بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہے: آرمی چیف

کوئٹہ:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اس دوران انہیں صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔  اس دوران سربراہ پاک فوج کو بتایا گیا کہ صوبے میں فرقہ وارانہ قتل و غارت میں کمی واقع ہوئی ہے اور دہشتگرد ا ب خوفزدہ ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں سیکورٹی صورتحال کی بہتری پر پاک فوج دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سول ایڈمنسٹریشن کی بھی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے فوج قانون نافذ کرنیو الے اداروں اور سول انتظامیہ کا کردار قابل ستائش ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کی معاشی اور سماجی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا اور کہا کہ بہتری کے نتیجے میں کئی فراری ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کی دیگر صوبوں کے برابر ترقی اور خوشحالی انکا اولین مقصد ہے بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ کا افسروں اور جوانوں سے تعارف کروایا گیا۔  آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کی بھرپور تعریف کی انکا کہنا تھا کہ پاک آرمی پاکستان کے عوام کے لیے ہے اور ہم اپنی ذمہ داری عوام کی تعاون سے جاری رکھیں گے کوئٹہ گیریژن پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں