اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائے، چوہدری نثار

اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائے، چوہدری نثار
کیپشن: آج کے دن سے بچنے کیلئے نواز شریف کو فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، نثار۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے اڈیالہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا۔

چوہدری نثار نے نواز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچانے کی خبر آئی ہے۔ مسلم لیگ سے 34 سال کا تعلق ہے اور مجھے آج افسوس ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ 12 سے 14 افراد نے مسلم لیگ (ن) بنائی تھی تاہم مسلم لیگ (ن) بنانے والے افراد نواز شریف سے الگ ہو گئے لیکن صرف میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا۔ آج کے دن سے بچنے کے لیے نواز شریف کو فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائے ار قوم فیصلہ کرے کہ کیا نواز شریف کو غلط مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 128 ہو گئی

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لیا جہاں سے انہیں اسلام آباد پہنچا دیا گیا اور پھر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں