نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں رات گزاری

نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں رات گزاری
کیپشن: فوٹو: فائل

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتارسابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں ایئر کنڈیشنڈ کے بغیررات گزاری۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی والی بیرک میں رات کاٹی جبکہ مریم نواز کو ایان علی والی بیرک میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائے، چوہدری نثار

جیل حکام کا کہنا ہے کہ بیرکس میں صرف پنکھے کی سہولیات میسر ہیں جبکہ سہالہ ریسٹ ہاؤس میں ایئر کنڈیشنڈ کی سہولت موجود ہے،عدالتی حکم پر ہی دونوں کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جا سکتا ہے۔