ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے

ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے نے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے حاضری کے احکامات کے بعد ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لانے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سابق وزیرخزانہ کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پاناماکیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جس میں انہیں مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں رات گزاری
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے ریڈ وارنٹ جاری کیے، ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو درخواست کردی ہے۔دوران سماعت وزارت داخلہ کی جانب سے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان مذاکراتی عمل کو قبول کریں، خادم حرمین شریفین
جسٹس سردار طارق نے اٹارنی جنرل نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کی بیرون ملک جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے کیا کیا؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ جائیداد ضبطگی کی درخواست بھی ریڈ وارنٹ کے ساتھ لگا دی ہے۔


وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراءکی منظوری دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو درخواست دے دی گئی ہے اور انہیں انٹرپول کے ذریعے ہی وطن واپس لایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں