مستونگ دھماکہ،شاہد آفریدی کی واقعے پر شدید مذمت

مستونگ دھماکہ،شاہد آفریدی کی واقعے پر شدید مذمت
کیپشن: میری ساری دعائیں متاثرہ خاندانوں اور شہیدوں کے لئے ہیں۔۔۔تصویر بشکریہ فیس بک

لاہور:گزشتہ روز مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے نے جہاں پوری قوم کو افسردہ کردیا وہیں پاکستان کی معروف شخصیات بھی اپنے غم و غصے اور افسوس کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس اندوہناک واقعے پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ بلوچستان میں ایک اور نہایت بزدلانہ حملہ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں گرمی میں رات گزاری

یہ بھی پڑھیں:طالبان مذاکراتی عمل کو قبول کریں، خادم حرمین شریفین

میری ساری دعائیں متاثرہ خاندانوں اور شہیدوں کے لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزمستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ شہید ہونے والوں میں سراج رئیسانی بھی شامل تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں