بھارت کا ملک میں کنٹونمنٹ علاقوں کو ختم کرنے پر غور

01:44 PM, 14 Jul, 2018

نئی دہلی: بھارتی فوج ملک بھر میں پھیلے ہوئے کنٹونمنٹ کے علاقوں کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ فنڈز کی بچت کی جا سکے۔

برطانوی فوج کے تحت آج سے ڈھائی سو سال پہلے ہندوستان بھر میں چھاﺅنیاں یا کنٹونمنٹ علاقے قائم کیے گئے تھے۔بھارتی فوج نے وزارت دفاع سے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں کے اندر موجود ملٹری ایریاز کو ملٹری اسٹیشن بنایا جا سکتا ہے جبکہ کنٹونمنٹ کے سویلین علاقوں کو مقامی میونسپل حکام کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دوریاں ختم، سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اور شہزادہ ولید میں ملاقات

 

بھارت میں اس وقت باسٹھ کنٹونمنٹ علاقے ہیں جہاں فوجی اور سویلین شہریوں کی کل آبادی پچاس لاکھ ہے، بھارت میں کنٹونمنٹ علاقوں کی بحالی کا بجٹ اس سال چار سو چھہتر کروڑ روپے تھا۔

مزیدخبریں