نواز شریف اورمریم نواز کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی

نواز شریف اورمریم نواز کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

راولپنڈی:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے کی جیل میں پہلی رات گزاری جبکہ اب ان کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری جبکہ اڈیالہ جیل مینوئل کے مطابق میاں نواز شریف کو انڈا پراٹھا اور چائے کی پیشکش کی گئی ،میاں نواز شریف نے چائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ایک ہی کمپاو¿نڈ میں رکھا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :- مستونگ دھماکے میں شہید سراج رئیسانی کی نمازہ جنازہ کا وقت اور جگہ تبدیل

جہاں تینوں کے کمرے علیحدہ علیحدہ ہوں گے اورتینوں آپس میں مل بھی سکیں گے۔ تینوں کو اخبار، ٹی وی ، روم کولر اور بیڈ کے علا وہ گھر کے کھانے کی سہولت دستیاب ہو گی۔ کمروں کے ساتھ اٹیچ باتھ ، لان اور بیڈمنٹن کورٹ بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ العزیزیہ سٹیل ملزاور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہوگی، اڈیالہ جیل کو احتساب عدالت کا کورٹ نمبر ون قرار دیدیا گیا۔میڈیکل ٹیم نے بھی باپ اور بیٹی کوصحت مند قراردیا۔گزشتہ رات نوازشریف ،مریم نواز کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو نیب اور پولیس اہلکاروں نے انکا "استقبال "کیا۔

یہ بھی پڑھیں :- میری زندگی کے دو ہی مقصد ہیں ، ایک ڈیمز کی تعمیر اور دوسرا قرض اتارنا، چیف جسٹس

جہاز میں موجود نون لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کیا ۔لیکن سکیورٹی اداروں نے سزایافتہ نوازشریف ،مریم نواز کوگرفتار کر کے طیارے سے اتار لیا،موبائل فون اور پاسپورٹ بھی تحویل میں لے لیا،گرفتاری کے بعد نوازشریف اور مریم نواز کو ،خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔