نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
کیپشن: کابینہ آئندہ اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی... فوٹو: فائل

اسلام آباد : نگراں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف اورمریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سفارشات نگراں وزیراعظم کو بھجوا دی ،کابینہ آئندہ اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس نگراں وزیر داخلہ اعظم خان کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکا نام ای سی ایل پر رکھنے کے لیے سفارشات نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک کوبھجوادی ہیں اور کابینہ آئندہ اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاکیخلاف اپیل دائر نہ ہوسکی 

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے۔محمد صفدر کو وطن میں ہونے کی وجہ سے کئی روز قبل گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کو گزشتہ روز ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔