ملک میردراز خان سمیت12خاندانوں نے بمع سینکڑوں ساتھیوں پی ٹی آئی میں شمولیت

 ملک میردراز خان سمیت12خاندانوں نے بمع سینکڑوں ساتھیوں پی ٹی آئی میں شمولیت

بنوں: بھراتی مچن خیل میں پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، ملک میردراز خان سمیت12خاندانوں نے بمع سینکڑوں ساتھیوں پی ٹی آئی میں شمولیت، این اے35پر عمران خان جبکہ پی کے87پر زاہد اللہ خان کی حمایت کا اعلان کردیا. ملک زاہد اللہ نے جلسہ کے دوران 50ملین روپے کی لاگت سے گیس منظوری کے کاغذات چیف آف بھراتی مچن خیل ملک زاہد اللہ کے حوالے کئے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی کے87کے امیدوار ملک زاہد اللہ خان نے کہا کہ شمشی خیل اور غوریوالہ کیلئے گیس منظوری پر مخالف سیاستدان پچھلے 10سالوں سے عوام سے ووٹ لے رہے ہیں اور ہر پانچ سال بعد انتخابات کے دنوں میں دیواروں پر گیس منظوری کی خوشخبریاں لکھ کر اور جھوٹے سروے کرکے عوام سے ووٹ حاصل کرتے ہیں لیکن ہم نے 20رمضان کو سروے کیا اور آج 50ملین روپے کی لاگت سے گیس منظوری کے کاغذات قوم کے حوالے کرکے ثابت کردیا کہ ہم جھوٹے نعروں کی سیاست نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں عوام ہمیں 25جولائی کو ووٹ دیتے ہیں یا نہیں گیس انشاء اللہ ضرور آئیگی اور اگر عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو وزیر بنوچی کا فرق ختم کروں گا، مخالفین ذاتی مفاد کیلئے قومیت کی سیاست کررہے ہیں لیکن میرا وعدہ ہے کہ منتخب ہوکر وزیر بنوچی بھائیوں میں فرق ختم کروں گا اور جو حقوق اپنے علاقے کو دوں گا وہ بنوچی بھائیوں کو بھی دوں گا اور70سال قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سیاست سے اوٹ کردوں گا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف ضلع بنوں کے صدر مطیع اللہ خان،جنرل سیکرٹری حاجی وحید خان،دبئی پلٹ پی ٹی آئی رہنما رحمان اللہ،ڈاکٹر عمرحیات،یونین کونسل جنرل سیکرٹری وہاب خان ودیگر مقررین نے کہا کہ بنوں کے عوام نے 70سال پریشر پمپ،بجلی ٹرانسفارمر،نالیوں ارو گلیوں کی پختگی اور دیگر چھوٹی چھوٹی ضروریات کی خاطر ووٹ استعمال کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے بعد بننے والے ممالک نے ترقی کرلی لیکن پاکستان روزبروز قرضوں میں ڈوب رہا ہے،مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، انصاف اور حقوق نہ ملنے کی وجہ سے بد امنی اور  بیروزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ پاکستانی عوام نے عمران خان کو اقتدار دینے کا اٹل فیصلہ کیا ہے۔

بعد ازاں ملک زاہد اللہ نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہناکر شمولیت پر مبارکباد دی۔