مریم نواز نے بی کلاس لینے سے انکار کر دیا، جیل سے جاری بیان سامنے آ گیا

مریم نواز نے بی کلاس لینے سے انکار کر دیا، جیل سے جاری بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی جب کہ مریم نواز نے بی کلاس لینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق,  نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھنے سے متعلق پلان میں تین مرتبہ تبدیلی کی گئی جس کے بعد نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس منتقل کر دیا گیاجبکہ مریم نواز نے اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بی کلاس حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کیلئے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیاہے۔ان کا کہناتھا کہ بی کلاس لینے کے لیے اپلائی کرنے سے انکار اپنی مرضی سے کیا، یہ خالصتاً میرا فیصلہ ہے، اس کے لیے کسی کا کوئی دباو نہیں تھا۔

جیل مینول کے مطابق بی کلاس میں ٹیلی ویژن، اخبار اور بیڈ   کی سہولت دی جاتی ہے جب کہ اٹیچ باتھ روم،  پنکھا اور ایک مشقتی بھی دیا جاتا ہے۔نوازشریف اور مریم نواز کا لاہور سے لایا گیا ذاتی سامان بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔