شہباز شریف نے ملک بھر میں پر امن احتجاج کی کال کا عندیہ دیدیا

شہباز شریف نے ملک بھر میں پر امن احتجاج کی کال کا عندیہ دیدیا
کیپشن: image by facebook

لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف جیل میں ٹرائل کرنا انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ، جیل میں ٹرائل تو دہشتگردوں کا ہوتا ہے، ملک بھر میں پر امن احتجاج کی کال دوںگا، کارکن سیاہ پٹیاں باندھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے لاہور میں پریس  کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اپنے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیلئے آنے والے لوگوں کو لا یا نہیں گیا تھا بلکہ وہ خود ائیر پورٹ جانے کیلئے آئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیئے:دہشت گرد حملے، نگراں وزیراعظم کا کل سرکاری طور پر یومِ سوگ کا اعلان
 
 توڑ پھوڑ کے مناظر کچھ ٹی وی چینلز نے دکھائےلیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ نگران حکومت کی طرف سے خوف و ہراس کی ایک عجیب صورتحال بنائی گئی تھی ۔پولیس کی طرف سے آنسو گیس ،پتھراﺅ تک ہمارے کارکنوں پر کیا گیا ۔

ہرطرف کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تھیں لیکن ہماری طرف سے ایک گملا تک نہیں توڑا گیا ،پچھلے دور میں سرکاری ٹی وی کی عمارتوں تک کو توڑا گیا ۔

  

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جیل میں ٹرائل تو دہشتگردوں کا ہوتا ہے لیکن نواز شریف کیساتھ ایسا سلوک تو مشرف دور میں بھی نہیں ہوا تھا ،جیل میں ٹرائل کر نا قانون کے مترادف ہے ،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:نواز شریف اورمریم نواز کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی
 
 
عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا الزام خان کا کام ہے صرف الزام لگانا ،بھارت کی تاریخ رہی ہے کہ وہ پاکستان میں امن و امان خراب کرنے میں ملوث رہا ہے ۔انہوں نے کہا قانونی حقوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنے قائد اور بیٹی کا دفاع کرینگے ۔

الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے اقدامات اُٹھائے ،الیکشن میں دھاندلی ہو ئی تو نتائج کو نہیں مانیں گے ،شفاف انتخابات نہ ہوئے تو تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرینگے ،آج سب سے بڑا امتحان الیکشن کمیشن کا ہے ،ن لیگ کے ورکروں کی گرفتار ی پر آواز اٹھانے کیلئے بلاول کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔