رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہونگے ، 25جولائی جیالوں کی فتح کا دن ہو گا، آصف زرداری

رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہونگے ، 25جولائی جیالوں کی فتح کا دن ہو گا، آصف زرداری

 اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہونگے، بلاول بھٹو زرداری کا منشور ترقی روشنی اور امن کا منشور ہے،نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا  کہ بلاول بھٹو کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہونگے۔اگر شکست کا خوف نہیں تو بلاول بھٹو کا راستہ کیوں روکتے ہو۔نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے۔ جب کوئی دہشتگردی کا شکار ہوتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں نئی بات نہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا منشور ترقی روشنی اور امن کا منشور ہے۔25جولائی جیالوں کی فتح کا دن ہوگا۔