ریاض:سعودی عرب نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی آئل کمپنی آرامکو کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ستمبر تک کے لیے ہوگا ۔پہلے آکٹین91 کی قیمت1.44ریال اورہائی آکٹین95کی قیمت2.10ریال فی لٹر تھی،آکٹین91کی نئی قیمت1.53ریال فی لیٹرمقرر کی گئی ہے ، جبکہ ، ہائی آکٹیں95کی نئی قیمت2.18ریال فی لٹر ہوگی ۔
واضح رہے کہ پہلے آکٹین91 کی قیمت1اعشاریہ 44ریال اورہائی آکٹین95کی قیمت2اعشاریہ 10ریال فی لیٹرتھی۔