شہباز شریف خاندان نے زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امداد میں چوری کی،برطانوی اخبار

شہباز شریف خاندان نے زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امداد میں چوری کی،برطانوی اخبار

اسلام آباد:برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی، امدادسے چوری کیے گئے پاؤنڈزبرمنگھم منتقل کیے گئے، برمنگھم سے رقم شہبازشریف کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

دوسری جانب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے اسے وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اپنے خاندان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امدادمیں سے لاکھوں پاؤنڈزکی رقم چرائی، شہبازشریف جب وزیراعلیٰ تھے توبرطانیہ نے 50کروڑپاؤنڈکی امداددی تھی،شہبازشریف کے دامادکومتاثرین کیلئے 10لاکھ پاؤنڈدیے گئے، امدادسے چوری کیے گئے پاؤنڈزبرمنگھم منتقل کیے گئے، برمنگھم سے رقم شہبازشریف کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

برطانوی اخبار کے مطابق 2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈتھے، 2018میں شریف خاندان کے اثاثے 20کروڑپاؤنڈتک پہنچ گئے،برطانیہ نے شہبازشریف کے دورمیں امدادکی تحقیقات کافیصلہ کر لیا ہے ، عمران خان نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے متعدداقدامات کئے ،برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ انسدادبدعنوانی کیلئے لاکھوں پاؤنڈزخرچ کرتاہے، برطانیہ کومنی لانڈرنگ روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرناچاہیئے۔

دوسری جانب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے اسے وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے لئے شواہد موجود نہیں۔