شریف فیملی کے لالچ کی کو ئی حد نہیں, جہانگیر ترین

 شریف فیملی کے لالچ کی کو ئی حد نہیں, جہانگیر ترین
کیپشن: Image Source: Jahangir Tareen Twitter Account

لاہور: جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ  شریف فیملی کے لالچ کی کو ئی حد نہیں انہوں نے ہر اس جگہ لوٹا جہاں سے لوٹ سکتے تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر  ڈیلی میل اخبار میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف خبر پر رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےشریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


اپنے ٹویٹ میں جہانگیر ترین نے کہا کہ  شریف فیملی کے لالچ کی کو ئی حد نہیں انہوں نے ہر اس جگہ لوٹا جہاں سے لوٹ سکتے تھے۔ ملک کے اندر تو کرپشن تھی ہی غیر ملکی فنڈز کو بھی نہی چھوڑا۔ ان کے لئے شرم کا مقام ہے ڈیلی میل نے انکو ایکسپو ز کر دیا ہے۔