ورلڈکپ فائنل : نیوزی لینڈ نے  انگلینڈ کو 242 رنز کا آسان ہدف دے دیا

ورلڈکپ فائنل : نیوزی لینڈ نے  انگلینڈ کو 242 رنز کا آسان ہدف دے دیا
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

لندن : کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل  میچ  میں نیوزی لینڈ نے  انگلینڈ کو 242 رنز کا ہدف دے دیا۔ بلیک کیپس کے ہنری نکولس 55 رنز بنا کرنمایاں  رہے۔

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے  انگلینڈ کو 242 رنز کا ہدف دے دیا۔  نیوزی لینڈ کی ٹیم نے  مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ بلیک کیپس کے ہنری نکولس 55 رنز بنا کرنمایاں  رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیک کیپس کے ہنری نکولس 55 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ،ٹام لیتھم نے 47 رنز  اسکور کیے ، کپتان کین ولیمسن  بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے انہوں نے 30 اسکور کیے ،  نیشم اور گپٹل نے 19، 19 اور گرینڈ ہوم نے 16 رنز سکور کیے۔

انگلش باؤلرز نے شاندار نے باؤلنگ  کا مظا ہرہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو  241 رنز تک محدود کر دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور پلنکٹ نے شاندار  باﺅلنگ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا جبکہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن  نے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔