ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش ہو گی جبکہ سکھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بیشتر حصوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے روہڑی میں 56 ملی میٹر، لاڑکانہ میں 27 ملی میٹر، سکھر میں 20 ملی میٹر، جیکب آباد اور کراچی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں 44 ملی میٹر، ساہیوال میں 30 ملی میٹر،جھنگ میں 15 ملی میٹر، اوکاڑہ میں 13 ملی میٹر، نور پور تھل اور منگلا میں 6 ملی میٹر، قصور میں 04 ملی میٹر، لاہور میں 2 ملی میٹر اور اسلام آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں 10 ملی میٹر، میر کھانی میں 8 ملی میٹر، کالام میں 4 ملی میٹر، دروش میں 3 ملی میٹر، بونیر میں 2 ملی میٹر، مالم جبہ اور مردان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کشمیر کے ضلع مظفرآباد میں 3 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 3 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔