اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ گیس ذخائر کے علاقوں کے دیہات کو گیس فراہمی پر بھی بات ہو گی۔

اجلاس میں ملک میں سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کی پالیسی ہدایات پر غور ہو گا اور بیرون ملک 22.5 ملین کی ایکوئٹی سرمایہ کاری پر غور کیا جائے گا۔

ای سی سی کے اجلاس میں پورٹ قاسم پمپ ہاؤسز اور زیر زمین واٹر ٹینک منصوبوں پر بھی غور ہو گا جبکہ پورٹ قاسم صنعتی زون میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس میں کراچی کے سیوریج سسٹم کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری کا بھی امکان ہے۔