پاکستان نے 2 کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا

Pakistan crosses milestone of more than 20 million vaccine doses
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے 2 کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئیں۔ یکم جولائی سے اب تک عوام کو چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لئیے این سی او سی نے بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا ہے۔فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021سے ہو گا،اس اضافے سے روزانہ مزید 25سو سے تین ہزار افراد پاکستان آ سکیں گے۔

اس ضمن میں اضافی انتظامات کے لئیے تمام ایئرپورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لئیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔ان ہدایات کی روشنی میں تمام سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کے لئیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پہ عمل درآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاکستان آرمی سے مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےمختلف علاقوں میں ہیٹ میپس کی مدد سے سمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ جاری ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ، ملتان ، پشاور، گجرانوالہ میں انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤنز بھی کیے گئے۔ان کریک ڈائونز کے نتیجے میں کورونا کے حوالے سے مروجہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ھوٹلوں کو سیل کیا گیا۔

ان ہوٹلوں میں کریک ڈائون ویکسینیشن اور ماسک کے بغیر سٹاف اور وزیٹرز کی موجودگی کا نوٹس پر کیا گیا۔