عراق میں کورونا مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی سے 92 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

A fire at a Corona hospital in Iraq has killed at least 92 people and injured dozens more
کیپشن: فائل فوٹو

بغداد: عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں واقع امام حسین ہسپتال میں پیرکی شب آتشزدگی کے واقعے میں 92 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عراق کے سرکاری خبررساں ادارے (آئی این اے) نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جنوبی صوبہ ذی قار کےدارالحکومت ناصریہ میں واقع امام حسین ٹیچنگ ہسپتال میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص آئسولیشن مرکز میں پڑے آکسیجن کے سلنڈروں سے آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا جس کی وجہ درجنوں افراد جھلس کرجاں بحق اورمتعددمرکز میں پھنس کر رہ گئے ۔

سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن ابھی جاری ہے۔واقعہ کے فوری بعد عراقی حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔

عراق کےسرکاری ذرائع کے مطابق حادثے کی خود چھان بین کے لیے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی ذی قارشہر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس نےذی قارکے صحت کے سربراہ اورہسپتال کے ہیڈ کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔