پاکستان میں کورونا مزید 24 افراد کی جان لے گیا

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا مزید 24 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 642 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 980 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 47 ہزار 472 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصد رہی جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار ، 847 تک پہنچ گئی ہے ۔