لیہ: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بارش کا پانی ایمرجنسی میں داخل، مریض پریشان

Layyah, rainwater, District Headquarters Hospital, emergency, patients

لیہ: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بارش کا پانی ایمرجنسی میں داخل ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق بارش کا پانی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہونے سے ڈاکٹرز اور سٹاف کو بھی مریضوں کی دیکھ بھال میں شدید مشکلات درپیش آئیں ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ، تیز بارش کے باعث پانی چھت سے سیڑھیوں کے راستے ہسپتال میں آگیا ۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد ایمرجنسی سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جبکہ ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔