اپرکوہستان میں بس کو حادثہ ، غیر ملکی افراد سمیت 10 جاں بحق  

A blast in Upper Kohistan killed 10 people, including foreigners and FC personnel
کیپشن: فائل فوٹو

اپر کوہستان: خیبر پختونخوا کے علاقے اپر کوہستان میں بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں غیر ملکیوں سمیت 10 افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  حادثے کا شکار بس غیر ملکیوں کو لے کر داسو جا رہی تھی۔

ڈپٹی کمشنر محمد عارف نے بس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  گاڑی برسین لیبر کیمپ سے داسو جا رہی تھی، اس میں غیر ملکیوں سمیت متعدد مسافر سوار تھے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دھماکے کا شکار گاڑی داسو ڈیم پر کام کرنیوالے عملے کو لے کر جا رہی تھی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ شدید زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات دینے کیلئے دوسرے شہروں میں بھیجنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔