ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والوں کیلئے سخت ہدایات جاری

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والوں کیلئے سخت ہدایات جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ٹوکیو: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کیلئے سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کو اولمپک ویلج سے صرف مقابلوں کیلئے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ اولمپک ویلج میں رہنے والے ہر شخص کا روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس ٹیسٹ لیا جائے گا اور ہر کھلاڑی کیلئے فیس ماسک پہننا بھی لازمی ہو گا۔ 
واضح رہے کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث گزشتہ سال ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020ءکے مقابلے رواں ماہ 23 جولائی سے شروع ہورہے ہیں جو 8 اگست تک جاری رہیں گے اور اس سلسلے میں ٹوکیو میں کورونا ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔