ناکامیوں سے سبق سیکھتی اور مایوس نہیں ہوتی ، اداکارہ ریشم

ناکامیوں سے سبق سیکھتی اور مایوس نہیں ہوتی ، اداکارہ ریشم

لاہور :  پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں ناکامیوں سے سبق سیکھتی ہوں اور مایوس نہیں ہوتی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں اپنی کامیابیوں پر خوش ہو ں  میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ مجھے اتنی کامیابیاں ملیں گی ۔ 

اداکارہ ریشم نے کہا کہ  میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اسکی محنت کا پھل ضرور ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔ لوگ میرے کام اور کردار کو یاد رکھیں ۔