امریکی ویکسئن بھارت میں تباہی پھیلانے والے ڈیلٹا ویرئینٹ سے محفوظ رکھتی ہے، ماہرین

امریکی ویکسئن بھارت میں تباہی پھیلانے والے ڈیلٹا ویرئینٹ سے محفوظ رکھتی ہے، ماہرین
سورس: file photo

واشنگٹن : امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بنائی ہوئی  ویکسی نیشن بھارت میں تباہی مچانے والی کورونا کی خطرناک قسم ڈیلٹا سے محفوظ رکھتی ہے۔

اس حوالے سے امریکی حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کروانے والے شہری کوویڈ19 کے ڈیلٹا سمیت تمام ویریئنٹ سے محفوظ ہیں۔

یہ بات امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دو انجکشن لگوانے والے ڈیلٹا سمیت کورونا کے تمام اقسام سے محفوظ ہیں۔

عہدیداروں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کروانے والوں کو ابھی کسی قسم کا بوسٹر شاٹ یعنی تیسری خوراک لگوانے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب دوا ساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ دو خوراکیں لگوانے والوں کو چھ مہینے بعد بوسٹر شاٹ لگوانا چاہیے تاکہ ڈیلٹا جیسے ویرینٹ سے تحفظ حاصل ہوسکے۔

اپنے مشترکہ بیان میں سی ڈی سی، ایف ڈی اے اور این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ بوسٹر شاٹ لگوانے چاہیے یا نہیں اس حوالے سے ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے۔