آئی جی پنجاب کے حکم پر 8 پولیس افسران کے تبادلے

آئی جی پنجاب کے حکم پر 8 پولیس افسران کے تبادلے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب انعام غنی نے 8 پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شعیب ڈی پی او اٹک اور مظہر اقبال ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل مختارڈی پی او پاکپتن، خالد محمود اے آئی جی پروکیورمنٹ تعینات ہوئے ہیں جبکہ ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تنویر ملک سی ٹی او فیصل آباد، شہزادہ عمر عباس ایس پی سٹی گوجرانوالہ تعینات ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وقار عظیم کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔