متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

تل ابیب: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے جس کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور دونوں ممالک کے حکام شریک ہوئے۔ 
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سفات خانہ کھولنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بھی شریک ہوئے۔ 
متحدہ عرب امارات کے سفیرنے اس موقع پر کہا کہ تل ابیب میں سفارت خانہ کھولنا دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کیلئے اہم سنگ میل ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ تاریخی معاہدہ ہوا ہے، اسے دیگر ممالک تک پھیلانا چاہئے۔ 
واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) دوطرفہ ویزا فری سفر کے معاہدے پر بھی اتفاق کر چکے ہیں اور اس پیش رفت کے بعد اب اماراتی، عرب دنیا میں پہلے شہری ہوں گے جنہیں اسرائیل میں داخل ہونے کیلئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔