افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چائیے،پاکستان کا دوٹوک موقف

Moeed Yousaf,Pakistna Senate,Pakistan National Security Advisor

اسلام آباد :سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ،پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے آخری حد تک کوشش کرتا رہے گا ۔

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ،عالمی برادری اس بات کو یقینی بنائے کہ افغانستان سے مہاجرین کو پاکستان نہ آنا پڑے ،عالمی برادری کو افغان مہاجرین کی سہولت کو یقینی بنانا چائیے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے کہاافغان حکومت اور افغان طالبان کو افغان مسئلہ بات چیت سے حل کرنا چائیے،پاکستان افغان امن کیلئے شروع دن سے کوششیں کرتا آ رہا ہے اور اب بھی پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے آخری حد تک کوشش کرتا رہے گا ۔

واضح امریکی اور نیٹو فوج کے انخلا کیساتھ ہی افغانستان میں حالات کشیدہ ہو تے جا رہے ہیں ،افغان طالبان ایک کے بعد ایک صوبے پر قبضہ کر رہے ہیں ،طالبان کی افغانستان کے تمام علاقوں پر قبضے کیلئے پیش قدمی جاری ہے۔ پاک افغان چمن بارڈر اور سپن بولدک پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

باب دوستی گیٹ کے افغانی علاقے ویش منڈی کا کنٹرول بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے جہاں انہوں نے اپنا پرچم بھی لہرا دیا ہے۔ افغان فوجیوں نے بغیر کسی مزاحمت کے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ پاکستان نے صورتحال کے بعد پاک افغان سرحد چمن کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔