آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات

Tajikistan Defense Minister,Pakistan Army Chief,COAS,General Bajwa

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور تاجکستان کے وزیر دفاع نے اہم ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور بالخصوص افغان تاجک سرحد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجک وزیر دفاع کرنل جنرل شیرالی مرزو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سیکیورٹی صورتحال ،دفاعی تعاون کے مزید فروغ ،افغانستان میں حالیہ پیشرفت باالخصوص تاجک افغان سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،دونوں ممالک علاقائی امن ،سلامتی اور استحکام کے حوالے سے تمام اہم مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں ۔

آرمی چیف نے تاجکستان کی جانب سے علاقائی ممالک کو آپس میں منسلک کرنے اور اس میں پاکستان  کو شامل کرنے کی بھی تعریف کی ۔

تاجک وزیر دفاع نے علاقائی امن و استحکام باالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید بہتری کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے ۔