عذیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری

عذیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری
کیپشن: عذیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری
سورس: فائل فوٹو

کراچی : عدالت نے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کر دیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو عدم شواہد کی وجہ سے دو مقدمات میں بری کیا۔

کراچی پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ پر پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔

پولیس نے بتایا کہ عذیر بلوچ کے خلاف کلاکوٹ اور بغدادی تھانوں میں 2012 میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں 3 ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جب کہ عذیر بلوچ 68 مقدمات میں سے 17 میں بری ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ عذیر بلوچ انسداد دہشت گردی اور سیشن عدالتوں میں اپنے حریف ارشد پپو کے بہیمانہ قتل سمیت 50 سے زائد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل عزیر بلوچ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وفاقی وزیرعلی زیدی نے انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی مگر انہوں نے یہ کہہ کر دعوت مسترد کردی تھی کہ میرا جینا اور مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔