عثمان مرزا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی 

Usman Mirza Case,Islamabad Rape Case

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور برہنہ کرنے سے متعلق کیس کے گرفتار ملزم بلال مروت کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ میں گرفتار ملزم بلال مروت کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر کی گئی ہے ۔

ملزم بلال مروت کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے درخواست دائر کی ،ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی  نے درخواست پر سماعت کی ،سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم شناخت پریڈ پر جیل میں ہے۔

 عدالت نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے ،واقعہ میں گرفتار 6  میں سے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر جبکہ 2 شناخت پریڈ پر جیل میں ہیں۔