ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت میں اضافہ

 ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت میں اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے۔ 

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 38 پیسے کم ہوئی ہے،کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 12 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 159 روپے 60 پیسے ہے۔

1d9b7714f1658a5811d2c5620daf51c7

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قدر میں معمولی اضافہ ہو گیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قدر ایک لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قدر 43 روپے اضافے سے 93364 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 1817 ڈالر فی اونس ہے۔