عمران خان میں دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت موجود ہے :شیخ رشید 

Sheikh Rasheed,PTI,Imran Khan

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈر ہے جس میں دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا عمران خان آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائینگے ،چوروں ،لٹیروں کی وجہ سے ملک دلدل میں پھنسا ہوا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا آپ بہت خدمت کرتے ہیں ،ملک سے غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں ،آپ کو بھی ماں کی دعا ہے اور مجھے بھی ماں کی دعا ہے ،آپ ملک کو ضرور آگے لے کر جائینگے ۔

انہوںنے کہا وزیر اعظم کی زیر قیادت دیگر شہروں کیلئے اسلام آباد کو مثالی شہر بنائیں گے ۔