پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر حیران کن اضافہ کی تجویز 

Petrol Price In Pakistan,Ogra,Diesel Price

اسلام آباد: ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی ،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں ساڑھے 11 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دیدی ہے 

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے  پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے ،سمری میں پٹرول ساڑھے گیارہ روپے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے چالیس پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے،جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ چالیس پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کرینگے ،وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن کل جاری کریگی۔