پاکستان کے تما م ائیر پورٹس پر ہائی الرٹ ،ایڈوائزری جاری 

پاکستان کے تما م ائیر پورٹس پر ہائی الرٹ ،ایڈوائزری جاری 

 اسلام آباد :سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی حفاظت کے لئے ایڈوائزری جاری کردی، ایئرپورٹس پر داخلے کیلئے تمام ٹھیکداروں، عملے کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی خصوصاً ایئرپورٹ میں داخلے کے وقت نشاندہی کی جائے گی، کسی بھی افغان یا غیر ملکی کو بغیر کلیئرنس ایئرپورٹس پر ملازمت نہ دی جائے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ عملے پر رن وے یا ایپرن سائیڈ پر موبائل کے استعمال کی بھی پابندی ہوگی، عملے کا انٹری پاس ایئرپورٹ میں داخلے کے وقت اے ایس ایف، سی اے اے دوبارہ چیک کرے گا۔

ایئرپورٹ میں داخلے کے وقت تمام مسافروں، کارگو گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جائے گی۔