منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی و دیگر کی عبوری ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی و دیگر کی عبوری ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی بینکنگ کورٹ کے جج کی رخصت کے باعث پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءمونس الٰہی کے خللاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے اور عدالتی عملے نے ڈیوٹی جج کی اجازت سے کیس کی سماعت کیلئے اگلی تاریخ 22 جولائی دیدی۔ 
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے مونس الٰہی کی ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی اور گزشتہ سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 
بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا کہ 17جولائی کا الیکشن ہم جیتیں گے، یہ الیکشن ٹھیک ہوگا تو 22 جولائی کا الیکشن بھی ٹھیک ہو گا۔

مصنف کے بارے میں