پنجاب پولیس نے ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

پنجاب پولیس نے ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

لاہور: پنجاب پولیس نے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے جس کے مطابق 14 اضلاع میں 52 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے 14اضلاع میں 3100 سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں اور ہر حلقے میں اینٹی رائٹ فورس کے 100 اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ 

وقاص نذیر نے بتایا کہ لاہور کے 4 حلقوں میں 465 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں اے کیٹیگری کے 122جبکہ بی کیٹیگری کے 343 پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لاہورمیں سیکیورٹی پر 8 ہزار سے زائد افسران، اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ انتخابات کو صاف شفاف اور پرامن بنایا جا سکے۔ 

مصنف کے بارے میں