ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 175 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.24 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار 397 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 390 افراد کے نتائج مثبت آئے۔
مختلف شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1885 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 87 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 4.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں 8ہزار 353 ٹیسٹوں میں سے 217 مثبت آئے اور شرح 2.60 ریکارڈ ہوئی۔ پشاور میں 215 ٹیسٹوں میں سے 3 مثبت آئے اور شرح 1.40 رہی جبکہ فیصل آباد میں 241 کیسز میں سے 3 مثبت آئے اور شرح 1.24 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کئے گئے 1 ہزار 82 ٹیسٹ میں سے 38 کیسز کا مثبت اندراج ہوا جبکہ شرح 3.51 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ حیدر آباد میں 67 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 کیسز مثبت آئے جبکہ شرح 4.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں