لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا اور گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، حبیب اللہ روڈ، گڑھی شاہو،مال روڈ، شملہ پہاڑی،کینال روڈ، گوالمنڈی اورملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق تیز بارش کے باعث جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے وہیں نشیبی علاقوں میں پانی بھی جمع ہو گیا ہے اور کئی علاقوں میں اب بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ایم ڈی واسا کے مطابق لاہور میں بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی کیمپ فعال کر دئیے گئے ہیں اور تمام ڈسپوزل سٹیشنز مکمل استعداد پر چلائے جارہے ہیں۔

ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی صورت میں جنریٹرز کو سٹینڈ بائے پر رکھا گیا ہے جبکہ انڈرپاسز سے پانی کے بر وقت نکاس کیلئے پمپس بھی آپریشنل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 63 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ 27، ائیرپورٹ 35، گلبرگ 26.5، لکشمی چوک 25، اپر مال 12، مغل پورہ 32 اور تاجپورہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

اسی طرح نشتر ٹاؤن 25، چوک ناخدا 21، پانی والا تالاب میں 55، گلشن راوی 51، اقبال ٹاؤن میں 25، سمن آباد 30 اور جوہر ٹاؤن میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں