واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے وائس نوٹ اسٹیٹس پر کام شروع کر دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے وائس نوٹ اسٹیٹس پر کام شروع کر دیا

لندن: دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ سروس کی اپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے وائس نوٹ اسٹیٹس پر کام شروع کر دیا ۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب وائس نوٹ اسٹیٹس پر لگانے کی اجازت بھی ہو گی ۔ صارفین اس سے قبل صرف ویڈیوز اور تصاویر اسٹیٹس پر لگایا کرتے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر شیئر کیے گئے وائس نوٹ کو وائس اسٹیٹس کہا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ کمپنی نے وائس اسٹیٹس کے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے لیکن صارفین اس فیچر کو باقاعدہ طور پر کب تک استعمال کر سکیں گے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس حاصل کرنے کے فیچر پر کام شروع کیا تھا اور ممکن ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ فیچر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا دیا جائے گا ۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر اکتوبر 2021 سے کام ہو رہا تھا لیکن دیگر فیچر کی وجہ سے یہ اس فیچر پر کام تاخیر کا شکار ہوا ، لیکن اب اس پر کام تیز کر دیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں